اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں علاقے میں سرحد پار خطرے کے عنوان سے بڑھتی ہوئی تکفیری دہشتگردی کی بابت خبردار کیاہے۔
جواد ظریف نے جمعرات کے دن اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے دہشتگردی کامقابلہ کرنے میں عراقی حکومت اور قوم کی موثر اور بھرپور حمایت پرتاکید کی۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم، اور ترکی، قطر، اور متحدہ عرب امارات کے وزرائےخارجہ سے ٹیلی فونک رابطے میں اسلامی اتحاد، دہشتگردی کے مقابلے کے لئے مشترکہ اور ہماہنگ اقدام نیز دہشتگردی کی لہر سے نمٹنے کےلئےعراقی قوم اور حکومت کی مدد پرتاکید کی۔
اس ٹیلی فونک رابطے میں مذکورہ ممالک کی شخصیتوں اورحکام نے وزیرخارجہ جواد ظریف کی جانب سے رابطہ کئے جانے اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کےسلسلے میں تبادلہ خیال کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲